شہر قائد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم جان سے گیا، ساتھی فرار ہونے میں کامیاب

شہر قائد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم جان سے گیا، دوسرا فرار

شہر قائد کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اور موٹر سائیکل سوار ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ڈیفنس فیز 2 کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے، پولیس کے پہنچنے پر فائرنگ کردی ۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ پولیس جوابی کارروائی میں ایک ملزم مبینہ طور پر ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزم کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز، چھینا گیا موبائل فون اور پرس برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے، فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، ہلاک ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top