امن مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

امن مذاکرات میں عدم پیش رفت کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

 ایران اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات میں عدم  پیش رفت اور آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز پر بار بار حملوں کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے پر پیش رفت نہ ہونے اور ٹینکرز پر حملوں کی اطلاعات کے باعث آج خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل 1.45 ڈالر یا 1.67 فیصد اضافے کے ساتھ 88.52 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.15 ڈالر بڑھ کر 82.40 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں میں ہفتہ وار بنیاد پر بالترتیب 6 فیصد اور 5.4 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

آئل مارکیٹ کے ماہرین نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ٹینکرز پر نئے حملوں اور جنگ بندی کے معاہدے پر پیش رفت نہ ہونے کے بعد ہفتے کے اختتام پر تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

آئل مارکیٹ کے ماہرین نے خبردار کیا کہ اگر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بدستور محدود رہی تو صورتحال ایک بڑے بحران کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

Scroll to Top