اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالتوں کے ذریعے رہا کرائیں گے، انصاف عدالتوں ہی کے ذریعے ملنا ہے اور انہیں عدالتوں سے امید ہے۔
سپریم کورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے انصاف کے حصول کے لیے عدالتوں سے رجوع کیا ہے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالتوں کے ذریعے ہی رہا کرائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سپریم کورٹ پہنچ گئے۔۔۔ pic.twitter.com/gMvg35MHga
— Pakhtun Digital (@PakhtunDigital) August 18, 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عمران خان سے ملاقات اور علاج سے متعلق مقدمات کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ پہنچے، جہاں جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء انٹرنیشل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا
دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے اور وہ پہلے ہی مطالبہ کرچکے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کیا جائے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں آچکی ہے، اس لیے ان کے جائز آئینی حق کو بحال کیا جائے اور خاندان کے افراد و سیاسی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 27 تاریخ کے احتجاج کے لیے پی ٹی آئی کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا اجلاس بھی بلایا جا رہا ہے۔





