ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جہاں مسلسل دوسرے روز بھی سونا مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 58 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 59 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 184 ڈالر کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا، چاندی کی قیمت گرگئی
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز اضافے کا رجحان برقرار رہا۔





