سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دہشتگردی کیخلاف ایک اور نیشنل ایکشن پلان کی تجویز دے دی۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ ماضی میں جس طرح دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہوا اسی طرح ایک اور نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے، سرحدپار سے کسی کونہتےپاکستانیوں کومارنےکی اجازت نہیں دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی واقعات سے ملک کو بہت نقصان ہوا، سوشل میڈیا پر دہشتگردی واقعہ کو ہوا دینا افسوسناک ہے، جو لوگ اس طرح کی شازشیں کرتے ہیں وہ پاکستان کے حقیقی دشمن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ارباب خضر حیات نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں گورنرراج لگانے کا مطالبہ کردیا
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مزید کہا کہ بلوچستان واقعے وزیراعظم نے پارلیمنٹینٹر کا اجلاس طلب کر لیا ہے، امید ہے نیشنل ایکشن پلان جیسے پہلے بنا اور اس پر عملدرآمد ہوا، اب بھی ایسا ہی نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے۔