لیڈز ٹیسٹ، انگلینڈ پہلی اننگز میں 409 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لیڈز ٹیسٹ میں میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 409 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد انگلینڈ کو پاکستان پر 238 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 171 رنز بنائے تھے، انگلینڈ کو برتری ختم کرنے کے لیے پاکستان کو اب 238 رنز بنانا ہوں گے۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 91 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ جورڈن کوکس نے 73، جو روٹ نے 66 اور ڈین لارینس نے 51 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کا پلڑا بھاری رہا، پاکستان کیخلاف 195 رنز کی برتری حاصل کرکے پوزیشن بنالی

قومی ٹیم پہلی اننگز میں 171 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی، انگلینڈ کی اننگز کے اختتام کے بعد پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز کردیا ہے۔

Scroll to Top