انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم ٹیسٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ پہلے میچ میں انگلینڈ نے ہمیں کھیل کے ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا، ہم کسی ڈپارٹمنٹ میں تسلسل کے ساتھ پر فارم نہیں کرسکے۔
ملیڈز: پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا انگلینڈ میں جیت کیلئے کھیل میں تسلسل رکھنا ضروری ہے، کرکٹ میں کوئی ٹیم کسی بھی روز کم بیک کرسکتی ہے، ہماری ٹیم میں صلاحیت ہے لیکن ہم اپنے پلان پر عمل نہیں کرپائے۔
سلمان علی آغا نے کہا انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو ہمیشہ چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہاں آ کر ہمارے لیے چیزیں ہمیشہ مشکل ہوتی ہیں، ہم مہینہ نہیں بلکہ ایک ہفتہ پہلے آئے تھے جو کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلئے کافی نہیں۔
انہوں نےکہا پاکستان ٹیم اس وقت ری بلڈنگ کے مرحلے میں ہے، ہمارا بولنگ اٹیک کم تجربہ کار ہے، ہم مستقبل کیلئے پریشان نہیں کیوں کہ ہم مستقبل کو تیار کررہے ہیں۔
سلمان علی آغا نےکہا مانتا ہوں کہ مجھ سے، رضوان سے اور سعود سے پرفارم نہیں ہورہا، ہم تینوں کی فارم پریشانی کا سبب ہے، امید ہے بابر اعم اگلے میچ کیلئے فٹ ہوجائیں گے۔





