کاشف عزیز
پشاور: پشاور کے تھانہ ریگی کی حدود میں پولیس نے ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا، جس میں پولیس، ایلیٹ فورس، بی ڈی یو، اے ٹی ایس اور لیڈیز پولیس نے حصہ لیا۔
پولیس کے مطابق گھر گھر سرچ آپریشن کے دوران قبضہ گروپ، سرگرم منشیات فروشوں، قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، جبکہ جرائم پیشہ افراد کے ممکنہ ٹھکانوں کو بھی مسمار کیا گیا۔
کارروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد، غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور مشکوک و جرائم پیشہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : صوابی میں بارشوں اور سیلاب سے 3 افراد جاں بحق، 41 مکانات متاثر
پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے 7 رائفلیں، ایک کلاشنکوف، ایک کالاکوف، 2 پستول، 25 میگزین اور 511 کارتوس برآمد کیے گئے۔
ایس پی ورسک ڈویژن طیب جان کا کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے قبضہ گروپوں، مجرمان اشتہاریوں، سہولت کاروں، غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رہیں گی۔





