پرتگالی فٹبالر کوین کاسترو میچ کے دوران اچانک گرنے سے انتقال کرگئے

لزبن: پرتگال کے فٹبالر کوین کاسترو 25 برس کی عمر میں میچ کے دوران اچانک گرنے کے بعد انتقال کرگئے۔

لزبن فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق کوین کاسترو اپنے کلب ریئل ایس سی ساڈ اور ایسٹریلا دا امادورا کے درمیان کھیلے جانے والے دوستانہ میچ میں شریک تھے کہ اچانک گر پڑے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

کوین کاسترو کی اچانک موت پر لزبن فٹبال ایسوسی ایشن نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ، دوستوں اور ریئل ایس سی ساڈ سے تعزیت کی۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ، متعدد راستے بند رہیں گے

فٹبالر کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی، جبکہ واقعے کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑیوں اور کلب سے وابستہ افراد میں بھی افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

ریئل اسپورٹ کلب نے کوین کاسترو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ محض ایک کھلاڑی نہیں بلکہ کلب کے خاندان کا حصہ تھے اور انہوں نے اپنے ساتھ وابستہ ہر شخص پر گہرا اثر چھوڑا۔

Scroll to Top