مولانا انور حقانی

نوشہرہ: معروف عالم دین مولانا انور حقانی کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے

نوشہرہ کے علاقے خویشگی پایان میں معروف عالم دین مولانا محمد انور حقانی بجلی کا شدید جھٹکا لگنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مولانا محمد انور حقانی مسجد میں وضو کے لیے پانی کی مشین نصب کر رہے تھے کہ کام کے دوران اچانک انھیں بجلی کاکرنٹ لگا جس کے نتیجے میں وہ بے ہوش ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مذید اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

واقعے کے فوراً بعد انہیں تشویشناک حالت میں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔

Scroll to Top