نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے نامزد کردیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے منصب کے لیے نامزد کردیا۔

نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ وہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر وزارتِ عظمیٰ کے انتخاب میں حصہ لیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے افتخار گیلانی کی نامزدگی کی تصدیق کردی ہے۔

اپنے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے منصب کے لیے نامزد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : زرعی یونیورسٹی پشاور میں ایچ ای سی سکالرشپ فنڈز کا معاملہ، محتسب خیبر پختونخوا کا نوٹس

مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

یوں بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔

Scroll to Top