حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طورپر مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن میں صرف 15دن باقی رہ گئے ہیں۔
حکومت پاکستان نے 31 مارچ تک ان افراد کو پاکستان چھوڑنے کا حکم جاری کیا، حکومت کے فیصلے کے مطابق 31مارچ تک ان افراد کو اپنے وطن واپسی جانا ہوگا۔
مقررہ تاریخ کے بعد ان افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ، متعلقہ حکام نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ ڈیڈ لائن کے بعد غیر قانونی طورپر مقیم افراد کے خلاف گرفتاریاں اور دیگر قانونی اقدامات کا بھی آغاز کیاجائیگا۔
حکومت پاکستان نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ انخلائ کے دوران کسی بھی شخص کیساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی اور انہیں واپس جانے کیلئے خوراک اور صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گے ۔





