کوہاٹ کے شہری علاقے بنگش آباد کے رہائشی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، علاقے میں گیس پائپ لائن بچھانے کے لیے گلیاں کھود کر کام ادھورا چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگش آباد جو کہ کوہاٹ شہر کے قریب واقع ہے ۔لیکن یہاں زندگی کی بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین حکومت سے گلے شکوے کررہی ہیں۔
شہری نے پختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ۔کوئی پوچھنے والا نہیں ،بنگش آباد کا حال بہت برا ہے ۔ راستے خراب ، پینے کا پانی گندا ہے ، پانی کبھی آتا ہے کبھی نہیں آتا ، لیکن ہماری مسئلوں پر کوئی فکر نہیں کرتا ۔
انتظامیہ نے پائپ ڈالے ہوئے ہیں راستے ٹوٹے ہوئے ہیں اور کوئی اس پر چل نہیںسکتا۔بارش کیساتھ سب جگہ کیچڑ بن جاتاہے ان کو چاہیے کہ گلیوں کو ٹھیک کریں اور بنیادی سہولیات فراہم کریں
لوگ روزانہ کی بنیاد پر انتظامیہ کو شکایات کررہے ہیں لیکن ابھی تک کسی محکمہ نے ان کی شکایات پر عمل نہیں کیا۔علاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ جو راستے توڑے گئے ہیں دو ماہ گزرنے کے باوجود وہ راستے ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئے ہیں۔جس کی وجہ سے یہاں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں کا انتظامیہ ، اعلی حکام سے اصلاح احوال کامطالبہ





