افواجِ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والا ایک اور شخص گرفتار، این سی سی آئی اے نے گجرانوالہ سے دھر لیا

این سی سی آئی اے نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز اور منفی مواد شیئر کرنے کے الزام میں محمد عویض ولد محمد شفیع کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے ریاستی اداروں کے خلاف شیئر کیا گیا مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
این سی سی آئی اے کے مطابق کارروائی 21 نومبر 2026 کو عمل میں لائی گئی۔

Scroll to Top