پاکستان نے افغان مہاجرین کو ملک بدری مؤخر کرنیکی طالبان کی درخواست مسترد کر دی

پاکستان نے افغان مہاجرین کو ملک بدری مؤخر کرنیکی طالبان کی درخواست مسترد کر دی

قیام میں توسیع کیلئے افغان طالبان کی درخواست کو مسترد کابل کو واضح الفاظ میں بتادیا گیا ہے کہ اسلام آباد یکم اپریل سے تمام غیر قانونی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ملک بدر کرنے کے اپنے منصوبے پر قائم رہے گا۔

پاکستان نے 7 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ لگ بھگ 8لاکھ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرزکو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے یا ڈی پورٹ کیے جانے کا سامنا کرنا پڑیگا۔ انہیں یکم اپریل سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی تصویر کیاجائیگا۔

متعلقہ حکام اور چاروں صوبوں کو غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کیلئے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ نومبر 2023سے اب تک غیر قانونی طورپر مقیم 8لاکھ سے زیادہ افغانوں کو ملک بدر کیاجاچکا ہے ،تاہم پاکستان نے یو این ایچ سی آر میں رجسٹرڈ افراد اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ملک میں ہی برقرار رکھاتھا۔ایک اندازے کے مطابق تقریباً30 لاکھ افغان اب بھی پاکستان میں مقیم ہیں ۔

پاکستان کے مطابق افغان شہری ملک میں دہشتگردانہ حملوں میں تیز سے ملوث ہورہے ہیں ، ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا کہ بنوں چھائونی میں حالیہ دہشتگرد حملے کے پیچھے بھی افغان شہریوں کا ہاتھ تھا۔

Scroll to Top