ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے 11 ویں پوزیشن کا میچ جیت لیا، قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو پینالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی۔
نیدرلینڈز کے ویگنر ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ مقررہ وقت تک برابر رہا جس کے بعد فاتح ٹیم کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا گیا، دباؤ کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار اعصاب کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کی۔
پاکستان کی فتح نے نہ صرف قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں 11 ویں پوزیشن دلوائی بلکہ عالمی رینکنگ میں بھی اہم بہتری کی راہ ہموار کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026: بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم ایونٹ سے باہر
ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان ایف آئی ایچ عالمی رینکنگ میں 12 ویں نمبر پر تھا۔ تاہم، جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی کے بعد گرین شرٹس ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے 11ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔





