ملاکنڈ سوات موٹر وے پر فلائنگ کوچ اور ڈمپر میں خوفناک تصادم، 4 جاں بحق، 7 زخمی

مالاکنڈ: سوات ایکسپریس وے ٹنل نمبر 3 کے قریب مسافر کوچ اور ڈمپر کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہوگئے۔

لیویز کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں ایمبولینسز کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں اور موٹر وے پولیس نے مشترکہ امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹخیلہ منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : کلرسیداں میں افسوسناک حادثہ، ڈیم میں ڈوبنے سے ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹخیلہ منتقل کردی گئی ہیں۔

لیویز کے مطابق حادثے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق مردان، کوہستان اور باجوڑ سے بتایا گیا ہے۔

حادثے کے بعد متعلقہ اداروں نے امدادی کارروائیاں مکمل کیں، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

Scroll to Top