سینئر صحافی اور تجزیہ کار عقیل احمد یوسفزئی نے انکشاف کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے تین اہم رہنما ماضی میں مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کا حصہ رہ چکے ہیں۔
آزاد ڈیجیٹل پوسٹ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عقیل احمد یوسفزئی کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے سابق امیر بیت اللہ محسود ماضی میں وزیرستان میں جے یو آئی کے عہدیدار رہ چکے ہیں جبکہ حکیم اللہ محسود کی نظریاتی وابستگی بھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رہی ہے۔
سینئر صحافی عقیل یوسفزئی کا کہنا ہے کہ جماعت الاحرار کے بانی اور کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر عمر خالد خراسانی بھی ماضی میں مولانا فضل الرحمان کی جماعت کا حصہ رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آپریشن ردالفتنہ 3:لسبیلہ میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی:کالعدم بی ایل اے کے 4 دہشت گرد ہلاک
عقیل احمد یوسفزئی نے یہ انکشاف ٰ ایسے وقت میں کیا ہے جب پاکستان میں دہشت گردی اور کالعدم ٹی ٹی پی کے پس منظر، اس کی قیادت اور مختلف مذہبی و سیاسی حلقوں سے ماضی کے روابط پر بحث جاری ہے۔





