بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے، شہریوں سے بھتہ خوری، مسلح ڈکیتیوں اور مختلف اقسام کی تخریب کاری کی سنگین وارداتوں میںملوث تھے۔
سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ان تمام ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں پر زمین تنگ کر دی گئی ہے اور صوبے کا امن تباہ کرنے والے تمام شرپسندوں کا بلاامتیاز خاتمہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مکہ دفاعی معاہدے کے معمار قرار، خطے میں مشترکہ سلامتی کے نئے باب کا آغاز
واقعے کے بعد علاقے کو پاک کرنے کے لیے فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔





