شانگلہ میں بونیروال پورن کے علاقے میں گھر کی چھت گرنے سے بچی سمیت ایک خاتون جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر خاتون اور بچی جان کی بازی ہار گئیں، جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ غازی خان میں بوسیدہ چھت گرگئی، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا۔





