ڈیرہ غازی خان میں بوسیدہ چھت گرگئی، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ڈیرہ غازی خان: وہوا کے علاقے میں گھر کی بوسیدہ چھت اچانک گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے وقت گھر میں 15 افراد موجود تھے۔ ایک کمرے کی بوسیدہ چھت کے پرانے گارڈر وزن برداشت نہ کرسکے، جس کے باعث چھت اچانک زمین بوس ہوگئی اور ملبے تلے 5 افراد دب گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبہ ہٹا کر دبے ہوئے افراد کو باہر نکالا۔

یہ بھی پڑھیں : سوات میں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر پولیس کا فوری ایکشن، باپ سمیت 5 افراد گرفتار

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 16 سالہ لڑکی اور 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوئے، جبکہ 3 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل بھی ڈیرہ غازی خان کے علاقے پاکستان چوک کے قریب ایک نجی اسکول کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 3 بچے جاں بحق جبکہ خواتین اساتذہ سمیت 15 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Scroll to Top