فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، آئی ایس پی آر

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ترکیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ترک اعلیٰ عسکری اور حکومتی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

Scroll to Top