ایل پی جی

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

Pakistan SCO Summit 2026

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہِ ستمبرکے لیے ایل پی جی کی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہےجس کے تحت ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 33 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔ فی کلو قیمت بڑھنے کے باعث 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 51 روپے 17 پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 52 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اگست 2026 کے دوران 11.8 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 3 ہزار روپے مقرر تھی۔ نئے نرخوں کا اطلاق پورا ماہ ستمبر نافذ العمل رہے گا، جس کے نتیجے میں صارفین کو ایل پی جی پہلے کے مقابلے میں زائد قیمت پر خریدنا پڑے گی۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں اس اضافے سے نہ صرف عام گھریلو صارفین متاثر ہوں گے بلکہ گیس کی قلت اور عدم دستیابی کا سامنا کرنے والے وہ شہری بھی اضافی مالی بوجھ تلے آئیں گے جو کھانا پکانے کے لیے بنیادی طور پر ایل پی جی پر انحصار کرتے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top