خیبر پختونخوا پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تعیناتیاں

Pakistan SCO Summit 2026

پشاور: خیبر پختونخوا پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ صوبائی پولیس افسر ذوالفقار حمید PSP کی جانب سے 31 اگست 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ پولیس افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن نمبر CPO/E-I/Transfer/Posting/2114 کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن نوشہرہ شاہ اسد خان PSP (BS-18) کو موجودہ عہدے سے ہٹا کر کمانڈنٹ ایس ایس یو خیبر پختونخوا کی صوابدید پر مزید تعیناتی کے لیے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسی طرح ڈی ایس پی صلاح الدین (BS-17) کوایس پی انویسٹی گیشن لکی مروت سے تبدیل کرکےایس پی سٹی بنوں تعینات کر دیا گیا ہے۔

جبکہ ڈی ایس پی شیر حسن (BS-17)، جو ایس پی سٹی بنوں کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے، کو ایس پی انویسٹی گیشن لکی مروت مقرر کیا گیا ہے۔ دونوں افسران کی تعیناتی اپنے موجودہ پے اسکیل میں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مصباح الحق نے پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی احسان شاہ (BS-17) کو ایس پی صدر کوہاٹ سے تبدیل کرکے ایس پی انویسٹی گیشن نوشہرہ تعینات کیا گیا ہے۔

جبکہ ڈی ایس پی روح الامین (BS-17) کو ایس ڈی پی او ہیڈکوارٹرز کوہاٹ سے تبدیل کرکے ایس پی صدر کوہاٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔

صوبائی پولیس افسر خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید پی ایس پی نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جبکہ اس کی نقول متعلقہ پولیس افسران، پولیس ہیڈکوارٹرز اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top