دبئی: متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 1448 ہجری کے آغاز کی متوقع تاریخ سامنے آگئی ہے، فلکیاتی حسابات کے مطابق امارات میں پہلا روزہ پیر 8 فروری 2027 کو ہونے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش ہفتہ 6 فروری 2027 کو عالمی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 56 منٹ پر ہوگی۔
فلکیاتی حسابات کے مطابق رمضان کے چاند کی رویت کے امکانات کا جائزہ 6 اور 7 فروری کو لیا جائے گا، جبکہ پہلے سے مرتب ہجری کیلنڈر میں بھی رمضان المبارک کا آغاز 8 فروری 2027 سے متوقع قرار دیا گیا ہے۔
اگر متحدہ عرب امارات کا سرکاری مذہبی کیلنڈر بھی فلکیاتی حسابات کے مطابق رہا تو امارات میں مقیم مسلمان 8 فروری سے رمضان کے روزے شروع کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : قومی ہاکی چیمپئن شپ کی انعامی رقم میں 10 گنا اضافہ، 2 کروڑ 80 لاکھ روپے دینے کا اعلان
رمضان المبارک اسلامی ہجری سال کا نواں مہینہ ہے، جس میں دنیا بھر کے مسلمان طلوع فجر سے غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں۔
تاہم رمضان کے آغاز کی حتمی تاریخ چاند کی رویت سے طے ہوتی ہے، اس لیے مختلف ممالک میں پہلے روزے کی تاریخ ایک دن آگے یا پیچھے ہوسکتی ہے۔





