وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے مہنگائی سے پریشان عوام کو بڑی امید دلاتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے جلد اچھی خبر سننے کو ملے گی۔
ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے بتایا کہ وفاقی حکومت ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں نمایاں کمی لانے کے لیے مختلف دوست ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور اس سمت میں انتہائی مثبت پیشرفت ہو رہی ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب سے جلد خوشخبری کی توقع ہے جبکہ ترکیہ کے ساتھ بھی معاملات بہتری کی طرف گامزن ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمان پہلے ہی پاکستان کو 200 ملین ڈالر کے مؤخر ادائیگیوں (ادھار) کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی پر رضامندی ظاہر کر چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی کرکٹ ٹیم اور محسن نقوی کی کنگ چارلس سے کلیئرنس ہاؤس میں ملاقات،امن کیلئے کوششوں کو سراہا
وفاقی وزیر نے عوام کو کامل تسلی دیتے ہوئے کہا کہ شہری بے فکر رہیں کیونکہ حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل اور ذرائع کو بروئے کار لا رہی ہے۔





