تنقید سے گھبراتا نہیں، جنہوں نےخود کچھ نہیں کیا، ان کی تنقید سےکوئی فرق نہیں پڑتا، چیئرمین پی سی بی

تنقید سے گھبراتا نہیں، جنہوں نےخود کچھ نہیں کیا، ان کی تنقید سےکوئی فرق نہیں پڑتا، چیئرمین پی سی بی

Pakistan SCO Summit 2026

 چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ خراب کارکردگی پرشدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی ناقص پرفارمنس کا انہیں ذاتی طور پر بہت رنج ہے، تاہم انگلینڈ کے دورے کے حوالے سے جو فیصلے کیے گئے وہ وقت کی ضرورت تھے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزید کہا کہ ٹیم کی کارکردگی کے علاوہ بھی کچھ دیگر امور ہیں جن کا اس وقت جائزہ لیا جا رہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ان پر تنقید کرنے والے وہی لوگ ہیں جن کے اپنے دور میں کرکٹ کا بیڑا غرق ہوا۔ ناقدین کا کام صرف نام لینا ہے کہ فلاں کھلاڑی کو باہر کرو یا کھلائو، لیکن وہ اس تنقید سے نہ کبھی گھبرائے ہیں اور نہ ہی اس سے کوئی فرق پڑتا ہے کیونکہ تنقید کرنے والوں نے خود عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔

 یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز ہارنے کے بعد پی سی بی نے بڑا فیصلہ کرلیا

ٹیسٹ کرکٹ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے اعتراف کیا کہ طویل فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔

اس کے باوجود انہوں نے واضح کیا کہ کھلاڑیوں پر بورڈ کا اعتماد بدستور قائم ہے اور کسی بھی کھلاڑی کی تذلیل ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ٹیم کی مجموعی پوزیشن کا دفاع کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے یاد دلایا کہ ماضی کی رینکنگ کے مقابلے میں آج بھی قومی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے رینکنگ میں پانچویں اور ٹی ٹوئنٹی میں چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top