وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے دارالحکومت کے لیے ایک نئے اور منفرد مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے جانے والے اس نئے نظام کے تحت اسلام آباد کو تین الگ الگ بلدیاتی حلقوں میں تقسیم کیا جائے گا، اور ہر کونسل کا اپنا ایک علیحدہ میئر ہوگا۔
ہر کونسل کی کل نشستیں 21 ہوں گی جن میں خواتین اور اقلیتوں کو بھی مناسب نمائندگی دی جائے گی تاکہ معاشرے کے تمام طبقات کو اس عمل کا حصہ بنایا جا سکے ۔
بلدیاتی نظام کا یہ نیا بل منظوری کے اگلے مرحلے کے تحت کل قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے سامنے رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات،پی ٹی آئی کا بھرپور حصہ لینے کا اعلان
کمیٹی کی جانب سے سبز جھنڈی ملنے کے بعد اس بل کو باقاعدہ منظوری کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔





