ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون :لانچ سے قبل قیمت اور حیران کن فیچرز سامنے آ گئے

Pakistan SCO Summit 2026

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون جسے آئی فون الٹرا کا نام دیے جانے کا امکان ہے عالمی لانچ سے قبل ہی اپنی قیمت اور خصوصیات کی وجہ سے سرخیوں میں آ گیا ہے۔

متعدد افواہوں اور لیکس کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ کمپنی اس سمارٹ فون کی تفصیلات کو خفیہ رکھنے میں ناکام رہی ہے جسے 9 ستمبر کو ایپل کے سالانہ ایونٹ میں باقاعدہ پیش کیا جائے گا۔

میک ریومرز کی رپورٹ کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون ایپل کی تاریخ کا مہنگا ترین ہینڈ سیٹ ہوگا۔ امریکہ میں اس کی ابتدائی قیمت 2099 ڈالرز (تقریباً 5 لاکھ 82 ہزار پاکستانی روپے) سے 2299 ڈالرز (تقریباً 6 لاکھ 37 ہزار پاکستانی روپے) کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جبکہ اس کا سب سے ٹاپ ویریئنٹ 3 ہزار ڈالرز سے بھی تجاوز کر سکتا ہے۔ اس وقت کمپنی کا سب سے مہنگا فون آئی فون 17 پرو میکس ہے جس کی ابتدائی قیمت 1199 ڈالرز ہے۔

ڈیزائن اور ڈسپلے کے لحاظ سے یہ فون بازار میں موجود دیگر کمپنیوں کے فولڈ ایبل فونز سے بالکل مختلف ہوگا، جس کی چوڑائی زیادہ اور لمبائی کم ہوگی اور کھلنے پر یہ آئی پیڈ جیسی لک دے گا۔ اس کے باہر 5.5 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے ہوگا جبکہ اندرونی جانب 7.8 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلےپرو موشن فیچر کے ساتھ دیا جائے گا۔

تکنیکی صلاحیتوں کی بات کی جائے تو اس میں جدید ترین اے 20 پرو چپ، 12 جی بی ریم اور ٹچ آئی ڈی کی سہولت موجود ہوگی۔ یہ ڈیوائس 256 جی بی سے لے کر 2 ٹی بی تک کی بڑی سٹوریج کے مختلف اپشنز میں دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : پرائیویٹ سکیم کے ذریعے حج کے خواہش مند شہریوں کے لیے اہم خبر

فوٹوگرافی کے لیے فون میں 24 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ اور بیک پر 48 میگا پکسل کا وائیڈ اور 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top