پشاور میں افسوسناک واقعہ

پشاور میں فائرنگ کے دو واقعات، دو افراد جاں بحق، ایک ملزم گرفتار

Pakistan SCO Summit 2026

پشاور شہر میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ دوسرے واقعے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو پستول سمیت گرفتار کرلیا۔

پہلے واقعے میں ملک جہانگیر چوک، قاضی کلے کے مقام پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت رحیم شاہ ولد موسم شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر تقریباً 30 سال اور تعلق ناسَاپہ سے بتایا گیا ہے، واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

دوسرے واقعے میں دین بہار کالونی میں حمزہ سروس اسٹیشن کے مقام پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ ملزم کو پستول سمیت گرفتارکرلیا۔

 یہ بھی پڑھیں: پشاور: بڈھ بیر میں زیر حراست ملزمان کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار زخمی

پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ پہلے واقعے میں فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top