پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے مابین ایندھن کی فراہمی کی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا معاہدہ طے پاگیا ۔
اسلام آباد: پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور پاکستان اسٹیٹ آئل نے پی ایس او فلیٹ کارڈز کی فراہمی اورپاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو رعایتی نرخوں پر پیٹرولیم، تیل اور لبریکینٹس کی متواتر سپلائی کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
معاہدے میں دو اہم شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے، پی ایس او فلیٹ کارڈز کی فراہمی اور پٹرول و لبریکینٹس کی رعایتی نرخوں پر فراہمی۔
اس معاہدے سے ایک قابل بھروسہ، ہموار اور موثر ایندھن کی فراہمی کے طریقہ کار کو یقینی بناتے ہوئے پی اے ای سی کو آپریشنل اور مالی فوائد میسر ہونے کی امید ہے۔
یہ معاہدہ پاکستان اٹامکہ انرجی کمیشن اور پی ایس او کے درمیان ساڑھے چار دہائیوں پر محیط پیشہ ورانہ تعلقات کو مضبوط تر بنانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
یہ معاہدہ تجارتی انتظام کے ساتھ ساتھ کارکردگی، شفافیت، معیشت اور باہمی فائدہ مند تعاون کے لیے مشترکہ عزم کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔





