سوات کے وادیِ کالام کی بلند ترین چوٹی فلک سر پر 54 روز سے جاری انتہائی دشوار گزار اور خطرناک ریسکیو آپریشن بالآخر اپنے انجام کو پہنچ گیاجس کے دوران جاں بحق کوہ پیما میاں سید علی شاہ کی میت کو 5 ہزار 200 میٹر کی بلندی سے برآمد کر لیا گیا ہے۔
سید علی شاہ میاں رواں برس 11 جولائی کو فلک سر کی چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے تھے۔ مسلسل کئی دنوں کی تلاش کے بعد ان کی میت 5 ہزار 200 میٹر کی بلندی پردریافت کی گئی تھی۔
ریسکیو ٹیم کے اہلکاروں نے شدید منفی موسم اور سخت حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے آپریشن مکمل کیا اور میت کو بحفاظت بیس کیمپ تک پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں : طالبان کی پالیسیوں نے افغانستان کو دنیا سے الگ تھلگ کر دیا، افغانوں کے لیے تمام راستے بند ہو چکے ہیں،افغان صحافی سمیع یوسفزئی
شدید دھند اور خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر کے ذریعے میت کو منتقل کرنا ممکن نہ ہو سکاجس کے بعد ریسکیو ٹیم کے اہلکار میت کو پیدل راستوں کے ذریعے کالام منتقل کر رہے ہیں۔





