اکرام صدیقی
معروف سیاحتی وادی کالام اور اس کے گرد و نواح کے بلند پہاڑوں پر تازہ برفباری کے بعد وادی کے سحر انگیز قدرتی مناظر مزید نکھر گئے ہیں،جبکہ علاقے میں خنکی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
تازہ برفباری کے باعث کالام کے پہاڑوں اور سرسبز جنگلات نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے جس سے وادی کا قدرتی حسن دوبالا ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بنوں: ٹانچی بازار کی بند دکان سے دکاندار کی کئی روز پرانی لاش برآمد
بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد درجہ حرارت گرنے سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے اور تازہ برفباری کے خوبصورت مناظر نے سیاحوں اور قدرتی حسن کے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔





