اورکزئی : قبائلی ضلع اورکزئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی سے وابستہ کارکن جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ لوئر اورکزئی کے علاقے اتمان خیل شنہ میلہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے جمشید عالم نامی شخص پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مردان میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور فائرنگ کے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
اہل خانہ کے مطابق جمشید عالم علاقے میں عوامی اور سیاسی سرگرمیوں میں فعال تھے۔
واقعے کے بعد مقتول کی نمازِ جنازہ لوئر اورکزئی کے گاؤں اتمان خیل شنہ میلہ میں ادا کی گئی۔





