ترکیہ نے دفاعی اخراجات میں بڑا اضافہ کردیا ،بڑی وجہ سامنے آگئی

ترکیہ نے دفاعی اخراجات میں بڑا اضافہ کردیا ،بڑی وجہ سامنے آگئی

Pakistan SCO Summit 2026

ترکیے نے آئندہ تین سالہ نئے معاشی منصوبے کے تحت اپنے دفاعی اخراجات میں ہوشربا 229 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ملک کے نائب صدر جودت یلماز نے سال 2027 سے 2029 تک کا نیا درمیانی مدت کا معاشی فریم ورک پیش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دفاعی شعبے میں ملک کا بنیادی ہدف خود انحصاری حاصل کرنا اور جدید ٹیکنالوجی کی ملکی سطح پر تیاری کو مزید فروغ دینا ہے۔

نائب صدر نے ملک کی اقتصادی صورتحال پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ مہنگائی کے خلاف جاری حکومتی جنگ میں اب نمایاں پیشرفت کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں اور مہنگائی میں کمی کا باقاعدہ رجحان شروع ہو چکا ہے۔

تاہم انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ عالمی سطح پر رونما ہونے والی معاشی، تکنیکی اور جغرافیائی سیاسی تبدیلیاں ایک دوسرے سے جڑ چکی ہیں، اور یہ عالمی خطرات کسی حد تک ترک معیشت کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، ترکیے کی بحریہ نے عسکری میدان میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترک بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل ارجومن اوغلو کے مطابق، ملک کا پہلا دیسی طیارہ بردار بحری جہاز رواں ماہ کے آخر یعنی 27 ستمبر 2027 کو باضابطہ طور پر سمندر میں اتار دیا جائے گا۔ اس جہاز کی تیاری کا عمل انتہائی تیز رفتاری سے جاری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: مکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک بھی شامل ہوں گے، ترک صدر پر امید

یہ جدید ترین طیارہ بردار بحری جہاز اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا منفرد بحری جہاز ہوگا، جو بیک وقت بغیر پائلٹ کے جنگی طیارے (ڈرونز) فضا میں اڑانے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ اپنے اندر سے بغیر پائلٹ کی بحری اور زیرِ آب (ڈرون) گاڑیاں بھی لانچ کرنے کے قابل ہوگا۔

اس طرح ترکیے اس جدید ترین عسکری ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے والا دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top