ترک صدر رجب طیب اردگان نے امید ظاہر کی ہے کہ حال ہی میں ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے میں مزید ممالک بھی شامل ہوں گے
ترک صدر رجب طیب اردگان نے صحافیوں کو بتایا اس معاہدے کے لئے ہمارا ویژن صرف تین ممالک تک محدود نہیں ہے بلکہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ معاہدہ مزید وسعت اختیار کرے ۔
ترک صدر رجب طیب اردگا کا مزید کہنا تھا کہ اور شاید ایک دن ایسے حالات پیدا ہوں کہ خطے کے تمام ممالک اس کے دائرۂ کار میں یکجا ہو جائیں۔
واضح رہے کہ ترک وزیرِ خارجہ حقان فیدان اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ انقرہ کو توقع ہے کہ اگلے مرحلے میں مصر بھی اس معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔
انہوں نے بتایا تھا کہ مصر کی شمولیت میں صرف چند تکنیکی امور رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، مصر نے تاحال اس معاہدے یا حقان فیدان کے بیان پر کوئی ردِ عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
یادرہے کہ ترک وزیر خارجہ حقان فیدان جلد قاہرہ کا دورہ کرنے والے ہیں، امکان ہے کہ وہ اپنے دورے میں مصری حکام کو دفاعی معاہدے میں باضابطہ شمولیت کی دعوت بھی دیں ۔





