مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی مریم نوز سے متعلق گفتگو کو افسوسناک قرار دیدیا

مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی مریم نوز سے متعلق گفتگو کو افسوسناک قرار دیدیا

Pakistan SCO Summit 2026

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے دہشت گردی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بیان کو سوشل میڈیا پر جان بوجھ کر توڑ مروڑ کر پیش کرنا اور اسے منفی رنگ دینا انتہائی قابلِ مذمت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دراصل وزیراعلیٰ پنجاب نے دہشت گردوں کی ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں ہونے والی نقل و حرکت اور اس سے پیدا ہونے والے سکیورٹی خدشات پر بات کی تھی، مگر سیاسی حسد میں مبتلا عناصر نے اس گفتگو کا اصل تناظر مسخ کر کے اسے بلاوجہ صوبائیت اور لسانیت کا رنگ دینے کی گھٹیا کوشش کی۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ مریم نواز شریف پاکستان کے تمام صوبوں اور وہاں بسنے والی تمام اکائیوں اور قومیتوں کا دل سے احترام کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی جیسے حساس قومی مسئلے کو صوبائی تعصب سے جوڑنا انتہائی نچلی سطح کی سیاست ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: کیا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے سٹریٹ منومنٹ کو کراچی میں بریک لگ گیا؟ سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

سینئر صوبائی وزیر نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ مفاد پرست عناصر صرف اپنے سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور فوائد کے لیے قوم کے اندر تقسیم کے بیج بونا چاہتے ہیں، لیکن ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری پختہ عزم اور اقدامات کو متنازع بنانے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top