پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کے مجوزہ احتجاج اور لانگ مارچ کو روکنے اور راستے کھلے رکھنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اہم درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری وقاص احمد کی جانب سے دائر کردہ اس درخواست کو کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اس کیس کی سماعت کریں گے۔
دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد کی تمام شاہراہوں کو کھلا رکھنے کا حکم دیا جائے تاکہ عام شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں : ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: ہانگ کانگ کوہرا کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
اس کے علاوہ درخواست میں سرکاری دفاتر، بالخصوص چیف منسٹر آفس کے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کو روکنے اور اس سے متعلق واضح ڈیکلریشن جاری کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔





