امام الحق اور محمد رضوان ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے نااہل

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان کے کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان فٹنس ٹیسٹ نہ دینے کے باعث پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کیلئے فٹنس ٹیسٹ رپورٹس جمع کرانا لازمی قرار دیا تھا، تاہم امام الحق اور محمد رضوان نے فٹنس ٹیسٹ نہیں دیا۔

امام الحق نے او جی ڈی سی ایل کی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے کل سے پی ٹی وی کے خلاف میچ کھیلنا تھا، جبکہ شان مسعود کی عدم موجودگی میں محمد رضوان کو پہلے راؤنڈ میں سوئی گیس کی قیادت کرنا تھی۔ رضوان سوئی گیس کے نائب کپتان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈریسنگ روم لیکس کیس، امام الحق، رضوان این سی سی آئی اے کے سامنے پیش

ذرائع کا کہنا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ کی شرط پوری نہ ہونے کے باعث دونوں کھلاڑی پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے پہلے راؤنڈ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

پریزیڈنٹ ٹرافی کا آغاز کل سے راولپنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد اور پشاور میں ہوگا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top