فیصل آباد: 2019 کی سیاسی ریلی سے متعلق مقدمے میں مسلم لیگ ن کے وزراء اور ارکان اسمبلی سمیت 51 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔
عدالت نے طلال چوہدری، مصدق ملک، میاں جاوید لطیف سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتی حکم کے مطابق شہباز بابر، راؤ کاشف، جعفر علی، قاسم فاروق، اعجاز ورک، حاجی اکرم انصاری اور میاں عبدالمنان کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی قیادت پر قانونی شکنجہ مزید سخت، سہیل آفریدی سمیت متعدد رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
عدالت نے تمام مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو 12 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
مقدمہ 22 جولائی 2019 کو جھنگ بازار سے فوارہ چوک کی جانب جانے والی سیاسی ریلی کے دوران درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں لاؤڈ اسپیکر کے مبینہ غیر قانونی استعمال، ٹریفک کی روانی متاثر کرنے اور نعرے بازی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔





