اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل کی 400 روپے فی لیٹر کی جانب پیشقدمی
ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔





