سرگودھا: سرگودھا کے تھانہ بھیرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ کے خلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق فیسکو حکام کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کے دوران مبینہ طور پر بجلی کی چوری پکڑی گئی، جس کے بعد محکمہ بجلی کی رپورٹ پر قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا۔
تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ کےخلاف سرگودھا کے تھانہ بھیرہ میں بجلی چوری کا مقدمہ درج۔۔!! pic.twitter.com/7n01lFxwFz
— Khurram Iqbal (@khurram143) September 12, 2026
ایف آئی آر کے مطابق فیسکو سب ڈویژن سردار پور نون کی جانب سے بجلی چوری کی اطلاع پولیس کو دی گئی، جس پر تھانہ بھیرہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : 9 مئی ریڈیو پاکستان کیس، فرانزک رپورٹ میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق
رپورٹ میں بجلی کی غیر قانونی کنکشن کے ذریعے ترسیل اور میٹر میں مبینہ ردوبدل سمیت دیگر الزامات کا ذکر کیا گیا ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔





