حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہےجس کے تحت ہائی سپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کےمطابق ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے سے بڑھ کر 409 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجس سے پیٹرول کی موجودہ قیمت 375 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 380 روپے 24 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
وزارتِ توانائی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ترمیم عالمی منڈی کی صورتحال، پلیٹس ریٹس میں تبدیلی، پریمیئم اور دیگر متعلقہ اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کے وضع کردہ فارمولے کے مطابق کی گئی ہے۔





