لاہور میں عوامی غضب: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی انتشار پھیلاؤ کی سیاست کے خلاف لاہوریوں کا شدید ردِعمل، عوام نے مسترد کردیا

لاہور میں عوامی غضب: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی انتشار پھیلاؤ کی سیاست کے خلاف لاہوریوں کا شدید ردِعمل، عوام نے مسترد کردیا

Pakistan SCO Summit 2026

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے پنجاب میں سیاسی انتشار پھیلانے کی مسلسل کوششوں کے خلاف صوبے کے شہریوں اور تجارتی حلقوں میں شدید غصہ اور تشویش پائی جا رہی ہے۔

لاہور میں متعدد مقامات پر پیٹرول پمپ مالکان اور شہریوں کی جانب سے انہیں ایندھن فراہم کرنے سے انکار کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جسے انتظامی مسئلے کے بجائے عوامی سطح پر ان کی ناپسندیدہ سیاسی پالیسیوں کے خلاف ایک ردِعمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

عوامی اور سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک صوبے کا منتخب چیف ایگزیکٹو ہونے کے ناطے سہیل آفریدی کی ذمہ داری خیبر پختونخوا میں گورننس کو بہتر بنانا اور عوام کو درپیش بنیادی مسائل جیسے بدامنی اور معاشی مشکلات سے نجات دلانا تھا، لیکن اس کے برعکس وہ صوبائی وسائل کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے دیگر صوبوں بالخصوص پنجاب میں جا کر سیاسی اشتعال انگیزی اور انتشار پھیلانے میں مصروف ہیں۔

لاہور کے شہریوں اور کاروباری برادری کے مطابق، پنجاب کے پرامن ماحول کو خراب کرنے اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے ریاستی مشینری کا استعمال کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔

پیٹرول پمپس پر پیش آنے والے واقعات اسی عوامی بیزاری کا عکاس ہیں کہ شہری اب وفاق کے اکائیوں میں نفرت، صوبائیت پسندی اور غیر قانونی سرگرمیوں کو فروغ دینے والوں کو کسی قسم کی پذیرائی دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، سہیل آفریدی دوسرے صوبوں میں پولیس کی کارروائیوں میں مداخلت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لتاڑ کر مظلومیت کا کارڈ کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم عوام ان کی اس تفریق انگیز سیاست کے مقاصد کو خوب سمجھتے ہیں۔

ملک کو اس وقت یکجہتی اور استحکام کی ضرورت ہے، جبکہ ایک صوبائی حکمران کا محض سیاسی محاذ آرائی اور انتشار کے لیے صوبوں کے درمیان فاصلے بڑھانا انتہائی افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top