وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے کون سے دو اہم مقاصد ہیں؟ رانا ثنا اللہ نے بتادیا

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے کون سے دو اہم مقاصد ہیں؟ رانا ثنا اللہ نے بتادیا

Pakistan SCO Summit 2026

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے بنیادی طور پر دو ہی مقاصد ہیں، جن میں بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کرانا اور موجودہ حکومت کو گرانا شامل ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی سطح پر پسِ پردہ رابطے اب بھی جاری ہیں، تاہم کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت ہر سیاسی جماعت کو پرامن احتجاج کا پورا حق حاصل ہے، لیکن پرتشدد مظاہروں کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی اپنی تقاریر میں بانی پی ٹی آئی کو رہا کرائے بغیر واپس نہ لوٹنے کے دعوے اور اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں کر رہے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق درخواستیں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں زیرِ التوا ہیں اور اس کا فیصلہ عدالتوں نے ہی کرنا ہے۔

نئے صوبوں کی تشکیل کے حوالے سے جاری بحث پر بات کرتے ہوئے مشیرِ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب یہ معاملہ پارلیمنٹ میں پیش ہوگا تو حکومت اپنا موقف اپنائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں: اغوا برائے تاوان تو سنا تھا لیکن اغوا برائے تیرہ منٹ پہلی بار سن رہے ہیں، شیر افضل مروت نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیا

انہوں نے وضاحت کی کہ اس کا فیصلہ حکومت نے نہیں بلکہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے، اور ریفرنڈم کا اختیار بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے پاس ہے۔

اس لیے جب تک ایوان میں اس پر باقاعدہ بحث نہیں ہوتی، تب تک اس پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top