ڈی آئی خان کے علاقے پہاڑ پور میں سی آر بی سی نہر ٹوٹنے سے کئی علاقے زیرِ آب، پاک فوج کی ٹیمیں شہریوں کی مدد کے لیے پہنچ گئیں

ڈی آئی خان کے علاقے پہاڑ پور میں سی آر بی سی نہر ٹوٹنے سے کئی علاقے زیرِ آب، پاک فوج کی ٹیمیں شہریوں کی مدد کے لیے پہنچ گئیں

Pakistan SCO Summit 2026

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور میں سی آر بی سی سی آر بی سی  نہر میں شگاف پڑنے سے شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد بستیاں زیرِ آب آ گئیں اور عوام شدید مشکلات کا شکار ہو کر در بدر ہو گئے ہیں۔

نہر ٹوٹنے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے دستے اور ٹی ایم اے کی ٹیمیں فوری طور پر امدادی کارروائیوں کے لیے پہنچ گئیں۔

متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام جاری ہے، جہاں ٹی ایم اے کے ٹریکٹرز اور ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے متاثرہ خاندانوں کو نکالا جا رہا ہے۔

مقامی لوگ بھی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں۔

دوسری جانب علاقے میں اتنی بڑی ممکنہ تباہی اور عوام کی دربدری کے باوجود صوبائی حکومت کی عدم توجہی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: لاہور میں عوامی غضب: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی انتشار پھیلاؤ کی سیاست کے خلاف لاہوریوں کا شدید ردِعمل، عوام نے مسترد کردیا

متاثرین اور مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف ڈی آئی خان کے شہری سیلاب کی زد میں ہیں اور بے یار و مددگار پڑے ہیں، جبکہ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی صوبے کے عوام کی داد رسی کرنے کے بجائے پنجاب میں اپنی سیاسی مصروفیات اور نعرے بازی میں مگن ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top