فیکٹ چیک: سرکاری کام کے دنوں میں تبدیلی کا وائرل سرکلر جعلی قرار

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر سرکاری کام کے دنوں میں تبدیلی سے متعلق گردش کرنے والا سرکلر جعلی اور بے بنیاد نکلا۔

حکومتِ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والے نوٹیفکیشن میں سرکاری دفاتر کے ورکنگ ڈیز میں تبدیلی کا دعویٰ درست نہیں۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری امور اور پالیسیوں سے متعلق کسی بھی نوٹیفکیشن کی تصدیق کے لیے صرف حکومتِ پاکستان کے مستند ذرائع اور آفیشل چینلز سے رجوع کریں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں افسروں کی تعیناتی اور تبادلے کارکردگی سے مشروط

حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین کرنے اور انہیں مزید شیئر کرنے سے گریز کریں تاکہ جعلی خبروں اور گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top