وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہےجس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔





