خیبر پختونخوا میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کیساتھ بارش کا امکان

خیبر پختونخوا میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کیساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔

ایبٹ آباد ، چارسدہ ، نوشہرہ ، پشاور ، کوہاٹ ، کرک ، باجوڑ ، کرم ، ملاکنڈ ،وزیرستان اور گردونواح میں بارش ہونے کا امکان ہے ۔

خیبر پختونخوا کے علاقہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے ، مری ، گلیات اور گردونواح میں گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے ۔

راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، میانوالی ، سرگودھا، بھکر ، خوشاب ، شیخوپورہ ، فیصل آباد ، لاہور اور گردونواح میں چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے ۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، چترال ، دیر ،سوات ، شانگلہ ، ہری پور اور مانسہرہ میں بارش کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔

Scroll to Top