حکومت نے اگلے تین روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 65 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 88 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 04 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی یہ نئی قیمتیں 19، 20 اور 21 ستمبر کے لیے لاگو ہوں گی جبکہ یہ رد و بدل عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے تناسب سے کیا گیا ہے۔





